Wednesday, May 8, 2024

طیب اردوان کی پارٹی کو میئر استنبول کے دوبارہ الیکشن میں بھی شکست

طیب اردوان کی پارٹی کو میئر استنبول کے دوبارہ الیکشن میں بھی شکست
June 24, 2019
استنبول ( 92 نیوز) استنبول میں میئرکےدوبارہ الیکشن میں بھی صدر طیب اردوان  کی پارٹی کو پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ سرکاری نتائج کےمطابق سی پی ایچ پارٹی کے امیدوار اکرم امام اوغلونےچون فیصد جبکہ حکمران جماعت کے امیدواربن علی یلدرم نے45فی صدووٹ حاصل کئے۔ بن علی یلدرم نے شکست تسلیم کرتے ہوئےاوغلو کو مبارکبادپیش کی ہے جبکہ اوغلونے کامیابی کوپورےترکی کی کامیابی  قراردیا ہے۔ الیکشن میں کامیابی پراستنبول میں ہزاروں افرادنےجشن منایاجو رات گئےتک جاری رہا۔ترک صدر طیب اردوان نے بھی  کامیاب امیدوار اکرم امام اوغلو کو مبارکباد پیش کی ۔