Wednesday, May 8, 2024

طیب اردوان نے مہاتیر محمد سے ملاقات کے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا، شاہ محمود قریشی

طیب اردوان نے مہاتیر محمد سے ملاقات کے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا، شاہ محمود قریشی
July 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا طیب اردوان نے مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا۔ شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان کے ساتھ امن عمل آگے بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے کہا بھارت کو باور کرانا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں۔ راستہ صرف مذاکرات ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی ہے۔ سعودی عرب سے تعلقات میں نئی گرمجوشی آئی ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کہا تھا وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک، امریکا تعلقات کا نیا باب کھلا ۔ واشنگٹن میں ہمارے دوستوں نے انتھک کاوشیں کیں۔ https://twitter.com/SMQureshiPTI/status/1154756356676706305 شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا وزیراعظم کے کامیاب دورے پر دفتر خارجہ حکام ستائش کے مستحق ہیں۔ پاک، امریکا تعلقات کا کامیاب ازسرنو آغاز پرعزم کاوشوں کا مظہر ہے۔