Thursday, March 28, 2024

طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، فردوس عاشق

طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، فردوس عاشق
February 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق کہتی ہیں کہ پاکستان اور ترکی بے مثال دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ مذہب اور ثقافت پر مبنی یہ رشتے دونوں ممالک کے عوام کے دل سے جڑے ہیں۔ رجب طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1228191461843144705?s=20 معاون خصوصی نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور تائید وحمایت کے باعث پاکستان کے عوام کے دل میں ترک قیادت اور عوام کے لئے خصوصی احترام ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1228190291301003265?s=20 فردوس عاشق نے لکھا کہ ترک صدر کا دورہ دوطرفہ معاشی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لیجانے کا باعث بنے گا، تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1228189923015966722?s=20 انہوں نے کہا کہ ترک صدر کا پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔ پاک ترک سٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق اعلی سطحی مشاورت کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک میں مزید قربت کا باعث ہے۔