Thursday, March 28, 2024

طیارے کا بلیک باکس، کوئیک ایکسیس ریکارڈر مل گیا

طیارے کا بلیک باکس، کوئیک ایکسیس ریکارڈر مل گیا
May 22, 2020
کراچی (92 نیوز) حادثہ کا شکار ہونیوالے طیارے کا بلیک باکس اور کوئیک ایکسیس ریکارڈر مل گیا۔ کوئیک ایکسیس ریکارڈر میں ایئرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ میں ہونیوالی گفتگو کا مکمل ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے بعد ہی حادثہ کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔