Tuesday, April 23, 2024

طیارہ حادثے کے مقام سے 97 جسد خاکی نکال لیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

طیارہ حادثے کے مقام سے 97 جسد خاکی نکال لیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
May 23, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو اندوہناک حادثہ کے مقام پر پاک فوج کے زیر اہتمام طیارہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونیوالے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے 97 جسد خاکی نکال لیے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جبکہ 97 جسد خالی نکال لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طیارہ گرنے سے 25 گھروں کو نقصان پہنچا۔۔جنہیں کلئیر کر دیا گیا، سول انتظامیہ کیساتھ ملکر متاثرہ گھروں کے مکینوں کو متبادل جگہ پر ٹھہرایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا نے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، آرمی کے دستے، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیمیں شریک ہیں۔