Tuesday, April 23, 2024

طیارہ حادثے کی تحقیقات ، کاک پٹ کی وائس ریکارڈر ڈیوائس تاحال نہ مل سکی

طیارہ حادثے کی تحقیقات ، کاک پٹ کی وائس ریکارڈر ڈیوائس تاحال نہ مل سکی
May 27, 2020
 کراچی (92 نیوز) طیارہ حادثے کی تحقیقات میں کاک پٹ کی وائس ریکارڈر ڈیوائس تاحال نہ مل سکی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق وائس ریکارڈر جہاز کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے۔ گمان ہے کہ جہاز کی ٹیل پہلے زمین پر لگنے کی وجہ سے وائس ریکارڈر سے کچھ دور جا گرا ہو۔ تحقیقاتی ٹیم وائس ریکارڈر کی تلاش کا دائرہ بڑھا کر جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا عوام سے اپیل ہے کہ جہاز کے کسی بھی پرزے کو نشانی کے طور پر گھروں پر مت رکھیں۔ اگر کوئی پرزہ یا جہاز کا کوئی ٹکرا ملے تو فوری طور پر حکام یا تحقیقاتی ٹیم یا رینجرز کے حوالے کر دیں۔