Friday, March 29, 2024

طیارہ حادثے میں شہید بیٹی کا کورونا میں مبتلا باپ غم سے چل بسا

طیارہ حادثے میں شہید بیٹی کا کورونا میں مبتلا باپ غم سے چل بسا
May 25, 2020
قصور (92 نیوز) کراچی کے طیارہ حادثے میں میں شہید بیٹی کا کورونا وبا میں مبتلا باپ ؑغم برداشت نہ کر سکا اور جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ کراچی کے طیارہ حادثے میں میں شہید بیٹی کا کورونا وبا میں مبتلا باپ غم برداشت نہ کر سکا۔ کراچی کے ٹرانسپورٹر معراج تنولی کی اہلیہ نازیہ معراج لاک ڈاؤن کے بعد اپنے والد کے بیماری میں مبتلا ہونے کی خبر پر لاہور آئی۔ اہلخانہ کے مطابق نازیہ لاہور ائیرپورٹ سے اپنے والد کو دیکھنے اسپتال گئی، والد کی دور سے ہی خیریت دریافت کی۔ نازیہ نے والد سے ملنے کے بعد لاہور ہی سے پی کے 8303 طیارے کے ذریعے کراچی گئی، جو حادثے کا شکار ہوگیا۔ نازیہ معراج کے والد اورنگزیب کو بیٹی کی شہادت کا پتہ چلا تو بھی برداشت نہ کرسکا۔ نازیہ کے بعد اس کے والد کی وفات پر ان کے آبائی علاقہ پتوکی کی فضا سوگوار ہوگئی، نازیہ کی میت تاحال اہل خانہ کو نہ ملی۔