Thursday, March 28, 2024

طیارہ حادثے میں تاجر یحییٰ پولانی کے بھائی بیوی اور 3 بچوں سمیت جاں بحق

طیارہ حادثے میں تاجر یحییٰ پولانی کے بھائی بیوی اور 3 بچوں سمیت جاں بحق
May 22, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی طیارہ حادثے میں معروف تاجر یحییٰ پولانی کے بھائی ذکریا پولانی بیوی اور 3 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ کراچی طیارہ حادثہ کئی خاندانوں پرقیامت بن کر گزر گیا۔ بد قسمت جہاز طیارہ میں ایک خاندان کے پانچ افراد بھی سوار تھے۔ معروف تاجر یحییٰ پولانی کے بھائی ذکریا کا خاندان عید منانے کے لئے کراچی واپس آرہاتھا۔ طیارہ میں میاں بیوی اور ان کے 3 بچے سوار تھے۔ رحیم زین اور اس کے بچوں عثمان، صدیق اور ابراہیم کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حادثے کا شکار طیارے میں کراچی کی دو ماڈلز زارا عابد اور اسرا چوہدری بھی سوار تھیں۔ ماڈل زارا عابد کو کچھ ماہ قبل معروف ادارے کی طرف سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ ماڈل فروا علی عرف اسرا چوہدری نے حادثے سے کچھ گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ دوسری جانب حادثے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں ان کی عیادت کی، جبکہ سول اسپتال میں محمد زبیر اور سی ایم ایچ ملیر میں خاتون مسافر زیر علاج ہیں۔