Sunday, September 8, 2024

طیارہ حادثہ کے تین جاں بحق افراد کی میتیں اسلام آباد میں لواحقین کے حوالے

طیارہ حادثہ کے تین جاں بحق افراد کی میتیں اسلام آباد میں لواحقین کے حوالے
May 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق تین افراد کی میتیں اسلام آباد میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ، حادثے میں شہید مزید افراد کی میتیں آج لاہور بھی پہنچائی جائیں گی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیشتر میتیں قابل شناخت نہیں ہیں ، لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز لئے  ہیں ، جانچ کے لئے دس روز کا وقت درکار ہے ۔

پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی تھی ، کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا  جس میں  فلائیٹ میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہو گئے ۔