Sunday, May 19, 2024

طیارہ حادثہ کے 28 مسافروں کے ڈی این اے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے

طیارہ حادثہ کے 28 مسافروں کے ڈی این اے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے
May 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) طیارہ حادثہ کے 28 مسافروں کے ڈی این اے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ،40 لواحقین کے بھی  سیمپلزلے لیے گئے۔

طیارہ حادثہ میں  99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ، جاں بحق ہونے والوں میں  68مرد، 26خواتین، 3بچے شامل ہیں جب کہ  صرف دو افراد زندہ بچے ۔

طیارہ حادثہ میں مرنے والے 21 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ، سی ای او پی آئی  اے ارشد ملک نے تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ  ان سمیت جو بھی ذمہ دار ہوا اسے  سزاملےگی ۔

وزیر شہری ہوا بازی  غلام سرور خان کہتے ہیں طیارہ حادثے کی رپورٹ تین ماہ میں سامنے لانے کی کوشش کریں گے ، طیارہ انشورڈ تھاکوشش ہو گی اس کی رقم بھی جلد ازجلد ملے ، طیارہ بنانے والے جرمنی اور فرانس کے ایکسپرٹس نے اپنی انکوائری کرنی ہے ۔

ادھر  طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر شہریار اور اہلخانہ کی نماز جنازہ بہادر آباد کی مسجد علی میں ادا کی گئی ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز  نے نمازجنازہ میں شرکت کی ۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم بھی شریک ہوئے۔