Thursday, March 28, 2024

طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنیوالی فرانسیسی ٹیم واپس روانہ ہو گئی

طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنیوالی فرانسیسی ٹیم واپس روانہ ہو گئی
June 1, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ حادثہ  تحقیقات کرنےوالی فرانسیسی ٹیم  واپس روانہ ہوگئی، اہرین اہم شواہد،ویڈیو اور تصاویر بھی ساتھ لے گئےہیں، سندھ  بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نےطیارہ سےنقصان پہنچنےوالےگھروں کامعائنہ کیا،حادثے میں جاں بحق 97افراد میں سے84کی شناخت کےبعد لاشیں ورثاء کےحوالے کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کا طیارہ ایئربس کیسے تباہ ہوا ، فرانسیسی ٹیم شواہد اکٹھے کرکےواپس روانہ ہو گئی ، ایئربس ماہرین  کی ٹیم نے ایک ہفتہ کراچی میں قیام کیا ، کئی بارجائےحادثہ  اور رن وے کادورہ کیا ، ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔

ماہرین کی ٹیم فلائٹ ڈیٹاریکارڈر،کاک پٹ وائس ریکارڈ اوردیگرسامان ساتھ لیکر گئی ہے ، دوپاکستانی ماہرین بھی ٹیم کےساتھ گئے ہیں۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق 97افراد میں سے اب تک 84کی شناخت کےبعد لاشیں ورثاء کےحوالے کی جاچکی ہیں۔

حادثےکےبعد جھلس کر زخمی ہونےوالی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ ناہیدہ  دوران علاج چل بسی ، ناہیدہ  سمیت تین  گھریلوملزمہ  جھلس کرزخمی ہوگئی تھیں ، ڈاکٹرکے مطابق دولڑکیوں  کی حالت خطرے سےباہر ہے۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی چھ رکنی ٹیم نے طیارہ حادثہ میں تباہ حال مکانوں کاجائزہ لیا ۔ ڈائریکٹر ایس بی سی اے علی مہدی نے بتایاکہ حادثے میں اٹھارہ مکانات کو نقصان ہوا ہے۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالےسیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف  کی لاش کی شناخت ڈی این اے کےذریعے کرلی گئی ہے ، حمزہ یوسف  پاسنگ آوٹ کے بعد پہلی مرتبہ گھرآرہے تھےکہ حادثے کاشکار ہوگئے۔