Friday, May 17, 2024

طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، ائیر بس کمپنی کو اہم معلومات مل گئیں

طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، ائیر بس کمپنی کو اہم معلومات مل گئیں
June 6, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ایئربس کمپنی کو اہم معلومات مل گئیں۔ فرانس کی تحقیقاتی ٹیم نے فرانس میں ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر، اے ٹی سی ریکارڈ اور جائے حادثے کی تحقیقاتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا، ایئربس حکام کے مطابق تجزیہ پاکستان کے ایئرکرافٹ انوسٹی گیشن بورڈ کی نگرانی میں کیا گیا۔ دونوں ڈیوائسز سے تحقیقات کیلئے قیمتی معلومات حاصل ہوئیں تاہم  فی الحال تحقیقات کے دوران ملنے والی معلومات سامنے نہیں لایا جاسکتا۔ بائیس مئی کو لاہور سے کراچی جانے والا بدنصیب طیارہ ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ صرف دو مسافر ہی زندہ بچے تھے،حکومت نے بائیس جون تک حادثے کی ابتدائی رپورٹ پبلک کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔