Friday, May 3, 2024

طیارہ حادثہ ، کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

طیارہ حادثہ ، کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا
June 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثہ  کی تحقیقات میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے , کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔

طیارہ حادثہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، کاک پٹ وائس ریکارڈر ،فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا جس کی جانچ پڑتال  شروع کر دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈیٹا سے تحقیقات  آگے  بڑھیں گی۔

ادھر حادثے کے حوالے سے کپتان کی  خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز افتخار احمد کی جانب سے شعبہ سیفٹی کو خط لکھا گیاجس میں کہا گیاکہ   ایئرٹریفک کنٹرول کی ہدایت کے باوجود کپتان نے لینڈنگ نہیں کی،کنٹرولر نے کپتان کو زیادہ بلندی کی وارننگ دی،کپتان نے ایئر کنٹرول کی ہدایت کو نظر انداز کردیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی

کنٹرولر نے کپتان کو زیادہ بلندی کی وارننگ دی،طیارہ7ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5ہزار دوسو فٹ تھی، طیارے کوبائیں جانب180ڈگری پر لے جانے کی ہدایت کی گئی لیکن کپتان نے ایئر کنٹرول کی ہدایت کو نظر انداز کردیا۔