Sunday, May 19, 2024

کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ دار قرار

کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ دار قرار
June 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ دار قرار، حادثے کے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر ہوابازی غلام سرورخان کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ آج وزیراعظم کوپیش کی جائے گی، بائیس مئی کو ہونے والے حادثے میں97مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔۔

حادثے کی ابتدائی تحقیقات فرانسیسی ایئربس کمپنی نے کیں، بائیس مئی کو ہونے والے حادثے میں97مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے ۔

 وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے طیارہ حادثہ کی رپورٹ 22 جون کو پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے لانے کا وعدہ کیا تھا۔

گزشتہ ماہ کے اختتام پر اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے سب مواد قبضے میں لے لیا ، تحقیقات جاری ہیں

انہوں نے کہا تھا کہ حادثے کی صاف اور شفاف تحقیقات ہوں گی کوئی عمل دخل نہیں ہو گا ، تحقیقات میں کسی کے ساتھ  نرمی نہیں برتی جائے گی۔ تین بار جہاز زمین سے ٹچ ہوا، پھر اس نے جہاز اٹھایا۔ اس کی بھی انکوائری ہو رہی ہے۔