Thursday, May 9, 2024

طیارہ حادثہ ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اہم شواہد لیکر فرینکفرٹ سے پاکستان روانہ

طیارہ حادثہ ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اہم شواہد لیکر فرینکفرٹ سے پاکستان روانہ
June 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) طیارہ حادثہ  سے متعلق اہم شواہد لیکر پاکستانی تحقیقاتی ٹیم فرینکفرٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئی ، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی خصوصی پرواز سے آج رات 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے چند روز میں رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن میں جمع کرائی جائے گی ،   فرانسیسی ماہرین نے طیارے کے بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کیا ، کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقات کے دوران اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

بائیس مئی کو لاہور سے کراچی جانے والا بد نصیب طیارہ ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

صرف دو مسافر ہی زندہ بچے تھے،حکومت نے بائیس جون تک حادثے کی ابتدائی رپورٹ پبلک کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔