Thursday, May 2, 2024

طیارہ حادثہ: پاکستان کا انڈونیشیا سے گہرے افسوس کا اظہار

طیارہ حادثہ: پاکستان کا انڈونیشیا سے گہرے افسوس کا اظہار
July 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے انڈونیشیا میں طیارکے افسوسناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی حکومت اور عوام دکھی ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام نے حادثے سے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا میں طیارے کے گرنے سے 142 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔