Saturday, May 18, 2024

طیارہ حادثہ، پاک فوج، رینجرز، فلاحی تنظیموں نے امدادی کاموں میں تاریخ رقم کردی

طیارہ حادثہ، پاک فوج، رینجرز، فلاحی تنظیموں نے امدادی کاموں میں تاریخ رقم کردی
May 23, 2020
کراچی (92 نیوز) پاک فوج کے جوانوں، رینجرز کے اہلکاروں اور فلاحی اداروں کے رضاکاروں نے تاریخ رقم کردی، طیارے سے لاشوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں پھنسنے والے افراد کو بھی ریسکیو کیا، جن کے گھروں کو نقصان پہنچا انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ سانحہ میں جنم لیتے روشن واقعات، پاک فوج کے جوانوں، رینجرز اہلکاروں اور فلاحی اداروں نے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔ طیارہ حادثہ میں بچنے والے دونوں افراد کو بھی ریسکیو ٹیمیوں نے بروقت اسپتال منتقل کیا۔ طیارہ جن گھروں پر گرا تھا ان مکانوں میں پھنسے افراد کو بھی فوری باہر نکالا۔ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے فیصل ایدھی اور سماجی رہنماء ظفرعباس رات بھر اپنی ٹیموں کے ساتھ موقع پر موجود رہے۔ وہاں موجود ہر شخص کو کھانا پانی فراہم کیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرتے رہے۔ دوسری جانب طیارے کا ملبہ ابھی تک حادثے کی جگہ پرموجود ہیں۔ مختلف تحقیقاتی ٹیمیں آرہی ہیں اور شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ تمام ترشواہد اکٹھے کرنے کے بعد ہی ملبہ اٹھایا جائے گا۔ پاک فوج نے جائے حادثہ کےقریب انفارمیشن سینٹر قائم کردیا۔ انفارمیشن سینٹر میں پاکستان آرمی کا عملہ متاثرین کی رہنمائی کیلئے موجود ہے۔ حادثہ میں جاں بحق افراد کے ورثہ انفارمیشن سینٹر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔