Friday, April 26, 2024

طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کے والد نے پی آئی اے انکوائری مسترد کردی

طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کے والد نے پی آئی اے انکوائری مسترد کردی
May 25, 2020
لاہور (92 نیوز) طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کے والد نے پی آئی اے کی انکوائری مسترد کردی، کہا حادثے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے پی آئی اے افسران سیاست کرنا بند کریں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد  سرور نے خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروا دی۔ طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کے والد نے پی آئی اے انکوائری مسترد کردی گورنر پنجاب چودھری سرور طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے کیپٹن سجاد گل کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے حکام پر برس پڑے، کہا یہ نااہل اور نالائق ہیں، تحقیقات کروا کر خود ہی لیک کرواتے ہیں اس رپورٹ کو مسترد کرتاہوں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے سجاد گل شہید کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ تحقیقات غیرجانبدار ہوگی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے۔ گورنرپنجاب نے یقین دلایا ہے کہ انکوائرئ وزیر اعظم کی نگرانی میں آزادانہ ہو گی، خاندان چاہتا ہے بلیک باکس کی ریکارڈ ان تک انصاف کے تقاضوں کے بعد پہنچائی جائے خاندان نے تکلیف پہنچی ہے کہ جب تک فائنل رزلٹ نہیں آجاتے، بلیک باکس تک احتیاط برتنی چاہئیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عوام احتیاط کریں، عید الفطر کے بعد لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی متعلقہ ادارے کریں گے۔