Thursday, April 18, 2024

طیارہ حادثہ، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کراچی پہنچ گئی

طیارہ حادثہ، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کراچی پہنچ گئی
May 22, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے طیارے کو حادثہ کے باعث راولپنڈی سے آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جدید آلات سے لیس ریسکیو ٹیم امدادی کارروائیوں میں حصہ لے گی۔ لاہور سے کراچی کیلئے جانے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرگیا۔ ایئربس 320 میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے۔ حادثہ کے باعث جناح اور سول اسپتال سمیت کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔