Sunday, September 8, 2024

طیارہ حادثہ ، 97 میں سے 41 میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے

طیارہ حادثہ ، 97 میں سے 41 میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے
May 25, 2020
کراچی (92 نیوز) طیارہ حادثہ کے بعد 97 میں سے 41 میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔  شہدا کے لواحقین کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹکٹس جاری کئے گئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 4 میتیں لاہور اور 3 اسلام آباد پہنچائی جا چکی ہیں، میتوں کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر ان کے گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ طیارہ حادثے کے بعد پاکستان ایئرلائنز امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے، متعدد میتیں لواحقین کے سپرد کر دی گئیں، حادثے کا شکار میتوں کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر ان کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے، ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائنز نے لواحقین کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹکٹیں جاری کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا مستعد عملہ اور رضاکار لواحقین کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ریسپانس سنٹر میں مصروف عمل ہے، ائیرپورٹ ہوٹل اور قصر ناز میں 32 لواحقین اور حادثے کے باعث بے گھر ہونے والے 13 افراد کو منتقل کیا گیا، لواحقین کو  فوری طور پر 10 لاکھ روپے فی کس ان کے گھروں میں پہنچائے جارہے ہیں ترجمان کے مطابق طیارہ حادثے کے باعث متاثرہ گھروں اور املاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے ٹیم اپنا کام کر رہی ہے، جبکہ پی آئی اے کی سروسز بھی جاری ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے پھر اپیل کی ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین صرف تحقیقات سے سامنے آئے گی۔ محدود معلومات اور چند وڈیوز کی بنا پر ذمہ داری کا تعین کرنا نامناسب ہے، قومی المیے پرغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا یا ایک فشاری گروہ کی جانب سے اپنے مفادات کو فروغ دینا قابل مذمت عمل ہے۔