Sunday, September 8, 2024

طیارہ حادثہ ،92 نیوز رن وے کی ایکسکلوژو فوٹیج سامنے لے آیا

طیارہ حادثہ ،92 نیوز رن وے کی ایکسکلوژو فوٹیج سامنے لے آیا
May 25, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ  کیسے پیش آیا۔؟، طیارے کی رن وے پر لینڈنگ کے وقت کیا صورتحال تھی، 92نیوز رن وے کی ایکسکلوژو فوٹیج سامنے لے آیا ، جی  ایم پبلک ریلیشنزعبداللہ خان نے  92 نیوز پر چلنے والی ایکسکلوژو فوٹیج کی تصدیق کردی ، کہتے ہیں  یہ فوٹیج کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی ہی ہے۔

باخبرباوثوق92نیوزایک بارپھرسب سے آگے ، کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ کیسے پیش آیا ؟طیارے کی رن وے پر لینڈنگ کے وقت کیا صورتحال تھی ، 92نیوز رن وے کی ایکسکلوژو فوٹیج۔سامنے لے آیا۔

ایکسکلوژو فوٹیج میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انجنز کے رن وے پر رگڑیں کھانے کے واضح نشانات موجود ہیں ، فوٹیج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ طیارے کے انجنز کافی دور تک رن وے سے رگڑیں کھاتے رہے  ، فوٹیج میں کالے رنگ کے نشانات دور دور دکھائی دے رہے ہیں۔

92  نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم پبلک ریلیشنزعبداللہ خان نے 92 نیوز پر چلنے والی ایکسکلوژو فوٹیج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوٹیج کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی ہی ہے۔رن وے دوسری پروازوں کیلئے فعال ہے۔

عبداللہ خان نے کہا اس سانحہ پر بیان بازی  کی بجائے انکوائری رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایئرمارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف کا کہنا تھاانہیں خدشہ ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی کے باعث پیش آیا، طیارے نے لینڈنگ کی تو ایک میل تک انجز رگڑکھاتے رہے،لینڈنگ کے باعث دونوں انجنز کو بیک وقت نقصان پہنچا،طیارے نے لینڈنگ کی تو گیئرڈاؤن نہیں ہوئے۔

غلطی کے باعث پیش آیا، طیارے نے لینڈنگ کی تو ایک میل تک انجز رگڑکھاتے رہے،لینڈنگ کے باعث دونوں انجنز کو بیک وقت نقصان پہنچا،طیارے نے لینڈنگ کی تو گیئرڈاؤن نہیں ہوئے۔

ونگ کمانڈرریٹائرڈ نسیم احمد نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹ نے جب لینڈنگ کی تو گیئر اپ تھے۔لینڈنگ گیئر اپ ہوں تو انجن ہی رن وے سے ٹکراتا ہے۔پائلٹ نے طیارہ جب دوبارہ اڑایا تو انجنز کو نقصان پہنچ چکا تھا۔

رن وے کے مناظر اور ہوابازی کےماہرین کے تجزیہ سے چند سوالات جنم لیتے ہیں۔

پہلا سوال

کیا ایسی صورت میں جب انجنز رن وے سے رگڑیں کھانے کے بعد بری طرح متاثر ہو گئے،پائلٹ کو جہاز اوپر اٹھانا چاہیے تھا؟۔

دوسرا سوال

رن وے کےمناظر سے پتہ چل رہا ہے طیارہ کافی دور تک رگڑیں کھاتا رہا  اور ایسی صورت میں انجنز کو شدید نقصان پہنچا کیا ایسی حالت میں پائلٹ کا طیارہ کا اوپر اٹھانا درست فیصلہ تھا؟۔

تیسرا سوال؟

کیا وجہ ہے کہ پائلٹ کو لینڈنگ گیئرنہ کھلنے کا پتہ بروقت نہ چل سکا؟۔