Sunday, May 12, 2024

طیاروں کی کمی و فنی خرابی، لاہور ائیرپورٹ پر 13 پروازیں متاثر

طیاروں کی کمی و فنی خرابی، لاہور ائیرپورٹ پر 13 پروازیں متاثر
February 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) طیاروں کی کمی و فنی خرابی کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 13 پروازیں متاثر ہوئیں ۔9پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جب کہ 4 تاخیر کا شکار ہیں ۔ ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی  پرواز پی کے 264 ، مدینہ سے آنیوالی پرواز ایس وی 3728 ،  لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز ایس وی 3729 ،  دمام سے لاہور آنے والی پرواز ایس 157 ، لاہور سے دمام جانے والی پرواز ایس 158 منسوخ کر دی گئیں ۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 ، اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 653 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز  پی اے 401  اور کراچی سے لاہور آنے والی  پی اے 402 منسوخ  کر دی گئیں ۔ دوسری جانب اندرون وبیرون ملک  آنے جانے والی چار پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہیں ۔