Friday, May 10, 2024

طویل جنگ کے بعد افغان حکومت اور طالبان قطر میں مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے

طویل جنگ کے بعد افغان حکومت اور طالبان قطر میں مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے
September 12, 2020

دوحہ( 92 نیوز) طویل جنگ کےبعد افغان حکومت اور طالبان قطر میں مذاکرات کی میزپربیٹھ گئے،  افتتاحی تقریب میں امریکی، چینی،پاکستانی اور نارویجن وزرائے خارجہ نے  خطاب کئے ، فریقین پر اپنے ملک میں قیام امن  کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان صرف امن کا اتحادی ہے۔

انیس سالہ طویل جنگ  ، ہزاروں انسانوں کاقتل ، لاکھوں کی ہجرت اور معیشت کی تباہی کےبعد افغان حکومت اور طالبان پہلی بار ایک میز پر بیٹھ گئے۔ قطرکے دارالحکومت دوحہ میں تاریخی امن مذاکرات شروع ہو گئے ۔

مذاکرات کے آغاز میں چیئرمین افغان مصالحتی کونسل عبداللہ عبداللہ، طالبان ڈپٹی لیڈر عبدالغنی برادر، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اور دیگر نے خطاب کیا اور قیام امن کی کاوش کوسراہا۔

حکومتی مذاکرات کار عبداللہ عبداللہ نے کہا یقین ہے کہ امن کے لیے اگر ہرشخص ایمانداری  اور خلوص سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے تو افغانستان میں جاری اذیت کا سلسلہ تھم جائےگا۔