Saturday, April 27, 2024

طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی ، نشیبی علاقے زیر آب

طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی ، نشیبی علاقے زیر آب
July 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،کیرتھر کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی سے ایک اور پل ٹوٹ گیا جس سے  200سے زائد گاؤں زیرآب آگئے جب کہ علاقے کا دادو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ملانے والا روڈ دوماندہ پل کے قریب بند ہو گیا جب کہ  متبادل راستہ بھی بارش اور سیلابی ریلوں میں بہہ گیا ،  دونوں اطراف ٹریفک بلاک ہونے پر ایمبولینس ،گاڑیاں،مسافر بسیں اور ٹرک پھنس گئے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق میں  ناقص سیوریج  سسٹم اہل علاقہ  کیلئے وبال جان بن گیا،شہری جنازے بھی گندے پانی سے  گزارنے پر مجبور ہیں۔ قمبرکے علاقے میروخان کے قریب وارہ کینال میں شگاف پڑ گیا،بڑے پیمانے پر فصلیں زیرآب آگئیں،کسان اپنی مددآپ کے تحت شگاف بند کرنے میں مصروف،محکمہ آبپاشی کا عملہ نہ پہنچ سکا۔