Friday, May 10, 2024

طوفان فائی کی جاپان میں تباہی ، 30 افراد زخمی

طوفان فائی کی جاپان میں تباہی ، 30 افراد زخمی
September 9, 2019
ٹو کیو (92 نیوز) طاقتور طوفان فائی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا  210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہوائوں کے تیز جھکڑوں سے ہر شے تہس نہس ہو گئی ، مختلف حادثات میں 30 افراد زخمی جبکہ 9 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکا کے بعد جاپان بھی سمندری آفت کی لپیٹ میں آگیا، طوفان کے باعث اب تک سترہ انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، ٹوکیو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ٹوکیو اور گرد و نواح میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں،خراب موسم کے باعث ڈیرھ سو کے قریب پروازیں اور ٹرین سروس منسوخ کردی گئی ہے۔ اس سے قبل فائی نے کورین پنسلوینیا میں بھی تباہی مچائی تھی،، جہاں تیرہ افراد زخمی ہوئے تھے۔