Saturday, May 18, 2024

طورخم سرحد پر کل سے بغیر پاسپورٹ داخلہ بند ہوگا

طورخم سرحد پر کل سے بغیر پاسپورٹ داخلہ بند ہوگا
November 14, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) خیبرایجنسی میں طورخم سرحد پر کل سے بغیر پاسپورٹ داخلہ بند ہوگا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام پاکستانیوں کو بھی پاسپورٹ کے بغیر سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ نئی ہدایات پر عملدرآمد 15 نومبر سے یقینی بنایا جائے گا۔
خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پر بغیر سفری دستاویزات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق پاکستان شہریوں پر بھی ہوگا ۔
پاکستانی شہری بھی بغیر پاسپورٹ کے سرحد پار نہیں کر سکے گے۔ نئے ہدایات پر عمل در آمد 15 نومبر سے یقینی بنایا جائے گا۔