Thursday, April 25, 2024

طورخم بارڈر پرافغان باشندے کی سکینر سے گزرنے کی ویڈیو نے 6 ملازمین کی نوکری خطرے میں ڈال دی  

طورخم بارڈر پرافغان باشندے کی سکینر سے گزرنے کی ویڈیو نے 6 ملازمین کی نوکری خطرے میں ڈال دی  
September 6, 2016
پشاور(92نیوز)پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پرافغان باشندے کے سکینر سے گزرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرلوگوں کو خوب محظوظ کیا لیکن ساتھ ہی اس ویڈیو نے چھ ملازمین کی ملازمت خطرے میں ڈال دی۔ ملازمین کو معطل کرکے ویڈیو منظرعام پرآنے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پرسامان سمیت سکینر میں گھس جانے والے افغان باشندے کی ویڈیوسے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پرلگے سکینرسے گزرنے والے افغان باشندے کوواپس جاکر بیگ سکینر سے گزارنے کا کہا گیا لیکن وہ بیگ سمیت خود بھی سکینر میں گھس گیا اور دوسری جانب سے نمودار ہوا یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود کچھ ملازمین ہنستے رہے تو کسی نے سر پکڑ لیا افغان باشندے کی اس سادگی کا معاملہ میڈیا پر آیا تو این ایل سی حکام نے اس کا نوٹس لے لیا ویڈیو منظرعام پرلانے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کےلئے چھ ملازمین طاہر،مشرف، وقاص، رضوان اور وقاص کو معطل کردیا گیا ہے اور انکوائری شروع کردی گئی ہے۔