Monday, September 16, 2024

طورخم اور چمن پر پاک افغان سرحد غیرمعینہ تک بند

طورخم اور چمن پر پاک افغان سرحد غیرمعینہ تک بند
February 17, 2017

کوئٹہ (92نیوز) ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر کے بعد طورخم اور چمن پر پاک افغان سرحد کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد طورخم اورچمن پر پاک افغان بارڈر کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔

ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی کڑیاں افغانستان سے ملنے کے بعد پاک افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی جب کہ حکومت پاکستان نے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں خودکش دھماکے کے بعد طورخم اور چمن پر پاک افغان بارڈر کو غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا۔