Tuesday, April 23, 2024

طور خم سے آنیوالوں کیلئے 7 قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں ، اجمل وزیر

طور خم سے آنیوالوں کیلئے 7 قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں ، اجمل وزیر
April 19, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے کہا ہے کہ طورخم سرحد کے راستے افغانستان سے پاکستان آنے والے پاکستانی شہریوں کے لئے ضلع خیبر میں 7 قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں، اب تک افغانستان سے 713 پاکستانی آئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے  افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے ضلع خیبر میں قائم  7 قرنطینہ مراکز  کا دورہ کیا ،  اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

قرنطینہ مراکز اور مقامی آبادی کے مریضوں کے لئے جمرود فورٹ میں جدید ترین آئسولیشن ویلج کے نام سے ایک مرکز قائم کر دیا گیا ہے، اس مرکز میں 300 کمرے ہیں مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے مطابق پشاور میں کورونا کے زیادہ مریض موجود ہونے کے سبب وباء مزید پھیلنے کے خدشات دوسرے شہروں سے زیادہ ہیں اس لئے صرف وہی زیادہ محفوظ ہیں جو زیادہ محدود رہیں گے۔