Friday, May 10, 2024

طور خم بارڈر آزمائشی طور پر 24 گھنٹے آپریشن کیلئے کھل گیا

طور خم بارڈر آزمائشی طور پر 24 گھنٹے آپریشن کیلئے کھل گیا
September 3, 2019
لنڈی کوتل (ویب ڈیسک ) طور خم بارڈر آزمائشی طور پر 24 گھنٹے آپریشن کیلئے کھل گیا، بارڈر کو گزشتہ رات 24 گھنٹوں کیلئے کھولا گیا جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے  ہیں ۔ رات کو گاڑیوں کو کلیئر کر کے افغانستان جانے کی اجازت دیدی گئی جبکہ افغانستان سے بھی پاکستان کو گاڑیاں پار کرنے دی جارہی ہے ،وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم آزمائشی طورپر 24گھنٹوں کے لئے گزشتہ رات سے کھول دیا گیا جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے اہلکار رات کو اپنے دفاتروں میں گاڑیوں کو کلیئر کرنے میں مصروف عمل رہے ، بارڈر پر فورسز کی نفری بھی بڑھادی گئی، سرحد پر موجود تمام اداروں میں نائٹ شفٹ کے لئے سٹاف میں اضافہ کیا گیا ۔ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعظم کے اقدام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اس سے انکے مسائل حل ہوں گے کیونکہ رات کو اب انکی گاڑیاں کھڑی نہیں ہوں گی، اس حوالے سے مقامی تاجروں نے کہا کہ رات کو بارڈر کھولنے سے تجارت کو فروغ ملے گا ،قومی خزانے کوبڑا فائدہ پہنچے گا ،روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ تاجر برادری کا کہنا تھاکہ   اس اقدام سے  دو طرفہ تعلقات پر اچھے اثرات مرتب ہو ں گے ۔