Friday, March 29, 2024

طلبہ کو انسداد جنسی تشدد سے متعلق آگاہی نہیں دی جاتی ، ماہرہ خان ، شہزاد رائے

طلبہ کو انسداد جنسی تشدد  سے متعلق آگاہی نہیں دی جاتی ، ماہرہ خان ، شہزاد رائے
January 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں اداکارہ ماہرہ خان  اورمعروف گلوکارشہزاد رائے نے دیگرفنکاروں کےساتھ پریس  کلب میں پریس کانفرنس کی ۔

پریس کانفرنس میں صنم سعید اور جبران ناصر نے ھی شرکت  کی ۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ آج بھی سرکاری و نجی اسکولوں میں بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ سے متعلق  آگاہی نہیں دی جاتی۔

فنکاروں نے کہا کہ اس حوالے سے تربیت کو نصاب  کا حصہ بنانا ہو گا۔