Saturday, April 20, 2024

طلبہ تنظیموں کیلئے جامع کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کرینگے، وزیراعظم

طلبہ تنظیموں کیلئے جامع کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کرینگے، وزیراعظم
December 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ طلبہ تنظیموں کیلئے جامع کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کر یں گے، ان کا کہنا تھا پاکستانی یونیورسٹیاں پر تشدد محاز جنگ بن چکی ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1201150440005615618?s=20 وزیراعظم کا کہنا تھا یونیورسٹی مستقبل کے لیڈرز کو پروان چڑھاتی ہیں، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طلبہ تنظیمیں تشدد اور تعلیمی ماحول کے خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیز کو مثال بنائیں گے تاکہ ہم طلبہ تنظیموں کو بحال کرکے ان کے مثبت کردار سے فائدہ اٹھا سکیں۔