Friday, May 17, 2024

طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے، شفقت محمود

طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے، شفقت محمود
September 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے، کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے وزارت صحت سےمشورہ لیں گے۔ https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1307174889196064769?s=20 وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ میں کہا کہ 6 ماہ سے تدریسی عمل کی بندش نے طلبا کو بری طرح متاثر کیا، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بہت سوچ بچاراوراحتیاط کے ساتھ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ بندش کاجلد بازی میں لیاگیافیصلہ تدریسی عمل کو تباہ کردے گا۔