Sunday, September 8, 2024

طلبا کا ڈیٹا سکیورٹی اداروں کو دینے کا فیصلہ نہیں کیا، وی سی کراچی یونیورسٹی

طلبا کا ڈیٹا سکیورٹی اداروں کو دینے کا فیصلہ نہیں کیا، وی سی کراچی یونیورسٹی
September 8, 2017

کراچی (92 نیوز) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا کوئی نیٹ ورک نہیں۔ طلبہ کا ریکارڈ سیکورٹی اداروں کو دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ خامیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے جامعہ کو نقصان ہوگا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان میدان میں آگئے، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا کام نہیں، تعاون پر تیار ہیں تاہم ایسا فیصلہ نہیں کررہے، جس سے طلبہ پریشان ہوں۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلباء نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی کو فنڈز میسر نہیں۔ جب ادارہ خسارے میں ہو تو توجہ ملازمین کی تنخواہوں پر مرکوز ہوتی ہے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافہ کرکے طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنا نہیں چاہتے۔ جامعہ کراچی منی میکنگ ادارہ نہیں۔