Thursday, May 9, 2024

طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی، شوکت ترین

طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی، شوکت ترین
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی پر تحریری جواب دیدیا۔ مؤقف اختیار کیا کہ، طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں بڑھی۔

جواب کے مطابق کے ایران میں 49.5 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی، ترکی میں 17.1 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے اپریل 2021ء تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہی۔ خام تیل کی قیمت میں 168 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید کہا، گزشتہ برس عالمی منڈی میں گندم کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان میں آٹے کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔