Monday, September 16, 2024

طلال چودھری کی نااہلی ٹھیک ہوئی ہے ، شیخ رشید

طلال چودھری کی نااہلی ٹھیک ہوئی ہے ، شیخ رشید
August 2, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) طلال چودھری کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طلال چودھری کی نااہلی ٹھیک ہوئی ہے، بعض گھوڑے بے لگام ہو کر آپے سے باہر ہو گئے تھے۔ شیخ رشید نےکہا کہ یہ پانچ تھے جن کو نواز شریف نے کرائے پر رکھا ہوا تھا، کام عدلیہ کو گالیاں دینا تھا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےسربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ نے اپنے وقار کو بلند رکھا ہے ، یہ پہلے بھی الیکشن ہارے ہوئے ہیں، پانچ سال تک لکیریں نکالیں۔ ادھر رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ جمہوری اقدار کا بھی محافظ ہے، آئینی ادارے کی تضحیک کرنا مناسب نہیں، اداروں کا احترام نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم بولے یہ لوگ توہین عدالت کر رہے تھے، یہی چیزیں سامنے آرہی تھیں، آئین کے تحت پانچ سال نااہلی ہے، طلال چودھری لارجر بینچ کے سامنے اپیل کر سکتے ہیں۔