Friday, May 10, 2024

طلال چودھری پر تشدد کا واقعہ ، جائے وقوعہ کی ویڈیوز سامنے آگئیں

طلال چودھری پر تشدد کا واقعہ ، جائے وقوعہ کی ویڈیوز سامنے آگئیں
September 27, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر تشدد کے واقعے کی جائے وقوعہ کی ویڈیوز سامنے آگئیں ۔ واقعہ 23ستمبر کی شب پیش آیا۔

طلال چودھری  نے موقف اپنایا کہ انہیں تنظیم سازی کے لئے تین بار کال کر کے بلایا گیااور پھر تشدد کا نشانہ بنا دیاگیا، میرا  موبائل چھین لیا گیا ۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ  تشدد کرنے والوں کی خواتین سے پوچھ لیں ، ان کا فون ملے گا تو بات واضح ہو جائے گی۔

طلال چودھری  لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ، جہاں بازو ٹوٹنے پر سرجری کی گئی ۔