Friday, May 17, 2024

طلال چودھری پر تشدد ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی

طلال چودھری پر تشدد ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی
October 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما طلال چودھری پر تشدد کے معاملے میں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ۔ سی پی او کو رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ طلال چودھری کو فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق طلال چودھری پر کچھ افراد نے تشدد کیا تھا جس سے ان کے سر اور کمر پر چوٹیں آئیں، طلال چودھری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا تھا۔ لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چودھری کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ ادھر پولیس کی سورس رپورٹ کے مطابق طلال چودھری نے رات 3 بج کر 10 منٹ پر ون فائیو پر کال کی، گھر میں ڈکیتی سے متعلق بتایا۔ خاتون رکن نے 3 بج کر 15 منٹ پر ون فائیو پر کال کی، کہا کہ گھر کے باہر ڈاکو موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئی واردات نہیں، طلال اور خاتون رکن میں لڑائی اور مار پیٹ ہوئی۔