Thursday, April 18, 2024

طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کا تنازع ، فریقین گزشتہ روز سے منظرعام سے غائب

طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کا تنازع ، فریقین گزشتہ روز سے منظرعام سے غائب
September 28, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کے تنازع پر فریقین گزشتہ روز سے منظرعام سے غائب ہیں۔ پولیس کی پہنچ سے بھی دور ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تاحال کسی فریق کا بیان ریکارڈ نہ کر سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لیگی رہنماؤں کے علاوہ مرکزی قیادت معاملے کو دبانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ طلال چودھری اور خاتون ایم این اے پارٹی قیادت کے دباؤ پرصلح کر چکے ہیں۔ مریم نواز کی ہدایت پر دونوں لیگی رہنما اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کا معاملہ انتہائی ذاتی نوعیت کا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے خاتون ایم این اے اور طلال چودھری کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی طرح میڈیا کی پہنچ سے دور رہیں۔