Thursday, May 9, 2024

طلاق نہیں ہوئی ، وقت دینے کیلئے علیحدہ ہوئے ، شہروز سبزواری

طلاق نہیں ہوئی ، وقت دینے کیلئے علیحدہ ہوئے ، شہروز سبزواری
December 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) اداکار شہروز سبزواری نے  طلاق سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ  میری اور سائرہ کی آئیڈیالوجی میں بہت فرق آگیا تھا ، ہم ایک دوسرے کو وقت دینے کیلئے علیحدہ ہوئے ہیں ۔ اداکار شہروز سبزواری  نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے خاموشی توڑ دی کہا کہ سائرہ اور میری طلاق نہیں ہوئی ، صدف کنول سے میرے تعلقات بھی نہیں ، جھوٹی  خبریں پھیلانے والے ہم سے معافی مانگیں ۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری 2012میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، دونوں کی پانچ سال کی  بیٹی بھی ہے ۔ لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزداے شہروز سبزواری  اور اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا  پر ٹاپ ٹرینڈ کے طور پر گردش کر تی رہیں ،    بہروز سبزواری کا کہنا  تھا  سائرہ یوسف اپنے والد کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے گھر گئی ہیں  ۔ شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی شہروز سبزواری  اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہیں ،  ٹوئٹر پر شہروز اور سائرہ  کی جوڑی کا ذکر ٹاپ ٹرینڈ رہا  جہاں شہریوں نے دونوں کے درمیان تعلقات پر خوب بحث کی جبکہ علیحدگی کی وجہ شہروز کا ایک ماڈل کے ساتھ افیئر ہے ۔ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز نے علیحدگی  سے متعلق  ذکر بھی  کیا تھا ، کہا تھا کہ   ذاتی نوعیت کے اختلافات کے باعث علیحدگی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں  جبکہ اداکارہ سائرہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس مکمل خاموش ہے  اور اپنے نام کے ساتھ ابھی تک شہروز لکھا ہوا ہے ۔ دوسری جانب اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے کی طلاق سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے  اور کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی ناراضگی ہر گھر میں ہوتی ہے جبکہ سائرہ اپنے والد کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث  گھر گئی ہے ۔