Friday, April 19, 2024

طلاق دینے پر سسرالیوں نے سابق داماد کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی

طلاق دینے پر سسرالیوں نے سابق داماد کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی
July 7, 2019
خانیوال ( 92 نیوز) خانیوال میں طلاق دینے کی رنجش پر لڑکی والوں نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، سسرالیوں نے سابق داماد کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، متاثرہ نوجوان کی آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ  ہے ۔ خانیوال میں ظلم کی داستان رقم کردی گئی،  لڑکی کو طلاق دینے کی رنجش پر ظالم سسرالیوں نے نوجوان کی آنکھوں میں ایلفی ڈال ڈی، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ریسکیو عملے نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ محمد افتخار نے چند روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، جہیز کا سامان واپس کرنے کیلئے سسرالیوں نے پنچائت بلائی تھی، نوجوان پنچایت میں جا رہا تھا کہ ملزمان سے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہےکہ ظالم سسرالیوں نے کہا کہ تمہیں اور تمہاری تین سالہ بیٹی کو بھیک مانگتے دیکھیں گے۔ ڈاکٹر کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان کی حالت تشویشناک ہے ،  متاثرہ  نوجوان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔