Tuesday, May 21, 2024

طرابلس میں راکٹ حملہ ، دو بچے ہلاک

طرابلس میں راکٹ حملہ ، دو بچے ہلاک
October 23, 2019
طرابلس ( 92 نیوز) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس  میں راکٹ حملہ سے 2 بچے ہلاک  اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک گھر پرراکٹ حملے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے ہلاک اور ان کے والدین اور ایک بچہ زخمی ہوئے ۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ گورنمنٹ آف نیشن اکارڈ نے حملے کا الزام خلیفہ ہفتار کی فورسز پر لگایا ، دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل  نے اپنی تازہ رپورٹ میں  ایسےحملوں کو متحارب گروپوں کی جانب سے جنگ کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔