Thursday, May 9, 2024

طرابلس، ملٹری انٹیلیجنس کیمپ کے قریب بمباری، 3 بہنیں ہلاک

طرابلس، ملٹری انٹیلیجنس کیمپ کے قریب بمباری، 3 بہنیں ہلاک
October 15, 2019
طرابلس (92 نیوز) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملٹری انٹیلیجنس کیمپ کے قریب بمباری سے 3 بہنیں ہلاک ہو گئیں۔ بمباری کا الزام خلیفہ ہفتار کی فورسزپر عائد کیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق طرابلس میں ملٹری انٹیلیجنس کیمپ کے قریب بمباری سے ہلاک ہونے والی بچیوں کی ماں اور ایک بہن زخمی بھی ہوئی، لیبیا کی حکومت نے بمباری کا الزام خلیفہ ہفتار کی فورسز پر لگایا ہے۔