Thursday, May 9, 2024

طبی ماہرین کی مخصوص بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ہدایت

طبی ماہرین کی مخصوص بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ہدایت
April 13, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات یوں تو ہر ایک کے لیے ضروری ہیں تاہم طبی ماہرین کی جانب سے خاص بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا کی مہلک وبا نے پوری دنیا پر خوف طاری کر رکھا ہے، پاکستان میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ، ایسے میں حکومت اور متعلقہ ادارے شہریوں کو حتی الامکان گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

کورونا کے مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا یوں تو ہر کسی کے لیے ضروری ہے تاہم طبی ماہرین کے مطابق دل، گردوں، پھپھڑوں، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض اس خونی وبا کا آسان ہدف ہیں۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے، جس کے بعد ایسے افراد کے لیے کورونا وائرس کے خلاف لڑنا بہت مشکل ہوتا ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند شہری عمومی جبکہ بیمار افراد کورونا سے بچاؤ کے لیے علاج سے بہتر احتیاط کے معقولے پر خصوصی طور پر عمل کریں۔

کرونا وائرس سے جہاں صحت مند افراد کے لئیے اپنا بچاو کرنا ضروری ہے وہیں مختلف بیماریوں سے لڑتے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے ۔