Tuesday, April 16, 2024

طبی ماہرین نے گرمی سے بچاﺅ کیلئے ہدایات جاری کر دیں

طبی ماہرین نے گرمی سے بچاﺅ کیلئے ہدایات جاری کر دیں
May 21, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان میں سپورٹس اور میڈیسن سپیشلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹر ڈیزیز میں بین الاقوامی مہارت رکھنے والے ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ موجودہ خشک گرمی سب سے زیادہ بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس لئے ننھے بچوں کی گردن اور سر کو ڈھانپ کر رکھا جائے۔ سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن یعنی کھیلوں کے پیریڈ موجودہ موسم میں ختم کر دیے جائیں۔ مائیں بچوں کو او آر ایس ملا پانی زیادہ سے زیادہ پلائیں۔ طالب علموں کے لیے خوشخبری ہے کہ ڈاکٹر صاحبان نے گرمی سے بچاو کیلئے دس سے پندرہ دن پہلے سکول بند کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ پیدل چلنے اور موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے آنکھوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے سن گلاسز اور چھتری کا استعمال لازمی کریں۔ گردن یا سر پر گیلا کپڑا رکھنے سے بھی خود کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔