Monday, September 16, 2024

طبی ماہرین نے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نئی دوا کو اہم سنگ میل قرار دے دیا

طبی ماہرین نے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نئی دوا کو اہم سنگ میل قرار دے دیا
April 18, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر دوا تیار کر لی۔ نئی دوا جلد ہی دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک میں متعارف کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ پولیو کیخلاف تیار کی جانے والی نئی دوا ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ تقریباً 150 ممالک میں ہزاروں لوگ پولیو کی نئی دوا کے اثرات کی نگرانی کریں گے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکے میں پولیو کے تین طرح کے زندہ وائرس کو کمزور کرنے کی دوا شامل ہے۔ اس دوا کی آزمائش ابتدائی طور پر ترقی پذیر ممالک میں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ 2015ءمیں دنیا میں پولیو کے 74 کیسز کا پتہ چلا تھا اور اس برس اب تک پولیو کے دس کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان تمام کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے ہے۔