Friday, March 29, 2024

طب کی دنیا میں اہم پیشرفت!!! آسٹریائی شہری کو چیزوں کو محسوس کرنیوالی مصنوعی ٹانگ لگانے کا کامیاب تجربہ

طب کی دنیا میں اہم پیشرفت!!! آسٹریائی شہری کو چیزوں کو محسوس کرنیوالی مصنوعی ٹانگ لگانے کا کامیاب تجربہ
June 9, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ ایک ایسی ٹانگ تیار کر لی ہے جو بالکل اصلی ٹانگ کی طرح محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنسدانوں نے اس ٹانگ کے حامل مریض کو گزشتہ روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس طریقہ کار میں سرجنوں نے پہلے مریض کی ران میں موجود ان اعصاب کو جلد کی سطح کے قریب لا کر صحت مند ٹشوز میں جمع کر دیا جو پاو¿ں کی حرکت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس کے بعد ایک کم وزن والی مصنوعی ٹانگ کے تلوے پر لگے چھ سینسرز کو ران کے نچلے حصے پر موجود ان اعصاب کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ آسٹریا کے شہری گانگ رینگرز ایک سابق استاد ہیں جن کی دائیں ٹانگ 2007ءمیں طبی وجوہات کی وجہ سے کاٹ دی گئی تھی۔ نئی مصنوعی ٹانگ کی کارکردگی کی جانچ کےلئے وہ گزشتہ چھ ماہ سے ٹیسٹنگ کے مراحل میں تھے۔ رینگرز نے کہا ہے کہ یہ ایک نئی زندگی ملنے کے مترادف ہے، جیسے دوبارہ پیدائش ہوئی ہو۔ مجھے لگتا ہے جیسے دوبارہ میرا پاوں مل گیا ہو۔ میں اب برف پر پھسلتا نہیں ہوں اور میں بتا سکتا ہوں کہ میں کھردری سطح پر چل رہا ہوں، کنکریٹ پر چل رہا ہوں یا گھاس اور ریت وغیرہ پر۔ یہاں تک کہ مجھے پاو¿ں کے نیچے آنے والے چھوٹے پتھر بھی محسوس ہوتے ہیں۔