Monday, May 13, 2024

طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے
March 11, 2020
کراچی ( 92 نیوز) بلیک اینڈ وائٹ ڈراموں میں اپنے حسین چہرے سے رنگ بھرنے والی ورسٹائل فنکارہ طاہرہ واسطی  کو مداحوں سےبچھڑے آٹھ برس بیت گئے  ۔ پروقار اور شاہانہ انداز سے  اسی اور نوے کی دہائی میں دلوں پر راج کرنےوالی طاہرہ واسطی 1944میں  سرگودھا میں پیدا ہوئیں ، 1968میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل جیب کترا سے اداکاری کا آغاز کیا اور ٹی وی ڈراموں کی ملکہ بن گئی۔ تعلیم یافتہ پرکشش شخصیت کی حامل طاہرہ واسطی  نے شاہین، ٹیپو سلطان ، کشکول،شمع اور دلدل سمیت مختلف ڈراموں میں منفرد کردار نبھائے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا فن یکسانیت کی تنقید سے آزاد رہا ۔ ڈرامہ سیریل افشاں میں یہودی تاجر کی بیٹی اور آخری چٹان میں ملکہ ازابیل کے کردار نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر ایسا جکڑا کہ  1980 اور 90 کے عشرے میں دلوں پر راج کرنے لگی ۔ طاہرہ واسطی صرف اداکارہ ہی  نہیں بلکہ مصنفہ بھی تھی انہوں نے ایڈز کے موضوع پر کالی دیمک سمیت پی ٹی وی کےلئے کئی ڈرامے بھی تحریر کئے  ، طاہر واسطی  11مارچ  2012 میں 68 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔