Friday, April 26, 2024

طاہر مشہدی اور روف صدیقی کی ضمانت میں توسیع

طاہر مشہدی اور روف صدیقی کی ضمانت میں توسیع
December 19, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنماطاہرمشہدی اورروف صدیقی کودہشت گردوں کاعلاج کرانےاورپارٹی قائدکی اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کارکےمقدمات میں ضمانت میں توسیع مل گئی۔ تفصیلات کےمطابق انسداددہشت گردی عدالت  میں ڈاکٹرعاصم کیس میں نامزدایم کیوایم رہنماروف صدیقی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔تفتیشی افسرڈی ایس پی الطاف نےبتایاکہ ڈاکٹرعاصم کوبےگناہ قراردینےکی رپورٹ اےٹی سی کےمنتظم جج کوپیش کی جاچکی ہے،دہشت گردی مقدمےمیں نامزددیگرملزموں کےخلاف بھی ثبوت نہیں ملے،منتظم جج نےایک سوتہترکی رپورٹ طلب کی ہے،عدالت نےتفتیشی افسرکاموقف سن کرروف صدیقی کی عبوری ضمانت میں دوجنوری تک توسیع کردی۔ ادھرانسداددہشت گردی کی دوسری عدالت میں ایم کیوایم رہنماطاہرمشہدی کےخلاف کیس کی سماعت تفتیشی افسرکی عدم حاضری پرسماعت چھبیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئےطاہرمشہدی نےسندھ حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا دونوں رہنماوں صوبائی حکومت پر اسکے کرپٹ رہنماوں کو بچانے کا الزام ۔