Friday, April 26, 2024

طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل
November 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن جےآئی ٹی کےسربراہ ہوں گے۔ آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کا ایک،ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔ ایس پی ،ایس ڈی پی اوشالیمار، ڈی ایس پی سی آئی ڈی بھی شامل ہیں۔ چیف کمشنر نے جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد سے اغواء ہونے والے پشاور پولیس کے ایس پی طاہرداوڑ کی لاش افغانستان کے صوبہ ننگرہار، ضلع دربابا کے علاقہ سے ملی۔ طاہرداوڑ کی لاش مقامی لوگوں نے افغان پولیس کے حوالے کی۔ ایس پی طاہر خان داوڑ کو چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا تھا۔